اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری، پیشرفت رپورٹ سمیت طلب

 اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری، پیشرفت رپورٹ سمیت طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے دلو کلاں قبرستان سے قبضہ واگزار نہ کرانے سے متعلق دائردرخواست پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے21 مارچ کوپیش رفت رپورٹ سمیت طلب کرلیا مسٹرجسٹس شاہد وحید نے شہری کنور امجد حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ عدالت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے قبرستانوں سے قبضے واگزار کرانے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم پر موضع دلو کلاں کے 64 کنال قبرستان سے 60 کنال کا قبضہ واگزار کرایا گیا،دو سال گزرنے کے باوجود قبرستان کی باقی 4 کنال اراضی سے قبضہ واگزار نہیں کرایا جا رہا،فیکٹری مالک نے قبرستان کی اراضی پر غیرقانونی تعمیرات شروع کروا دی ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ موضع دلو کلاں نشترکالونی قبرستان کی 4 کنال اراضی واگزار کرانے کا حکم دیاجائے۔

طلب

مزید :

صفحہ آخر -