چیئرمین واپڈا‘ڈی جی ریکروٹمنٹ واپڈا کو نوٹس جاری،جواب طلب

  چیئرمین واپڈا‘ڈی جی ریکروٹمنٹ واپڈا کو نوٹس جاری،جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے واپڈامیں اسسٹنٹ منیجر آئی ٹی کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائردرخواست پر چیئرمین واپڈا اور ڈی جی ریکروٹمنٹ واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا مسٹرجسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار ایم عثمان کی جانب سے چودھری سلمان ریاض ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ واپڈا میں گریڈ 17کیاسسٹنٹ آئی ٹی مینجرزکومیرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا، چیئرمین واپڈاکے قریبی رشتہ دار کو بھی میرٹ پرپورا نہ ہونے کے باوجود تعینات کیاگیا،عدالت سے استدعا ہے کہ غیرقانونی تعیناتیوں کوکالعدم قراردیاجائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -