ہائیکورٹ کے امتحانی ونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جوادحسن نے لاء افسروں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحان کے لئے اہل نہ قرار دینے سے متعلق دائردرخواست پرہائیکورٹ کے امتحانی ونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست گزار میاں اقبال کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزار پنجاب پبلک سروس کمیشن کالاء افسر ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحان کے لئے لاء افسروں کی درخواست وصول نہیں کی جارہیں، امتحان کے لئے ڈسٹرکٹ اٹارنیزکواہل قراردے کر امتیازی سلوک کیاجارہا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ لاء افسروں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے امتحان کے لئے اہل قرار دیاجائے۔
جواب طلب