ضلعی انتظامیہ کا راولپنڈی میں   21 مارچ کو بھی عام تعطیل کا اعلان

      ضلعی انتظامیہ کا راولپنڈی میں   21 مارچ کو بھی عام تعطیل کا اعلان

  

راولپنڈی (این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 21  مارچ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے پہلے 22 مارچ کی تعطیل کا اعلان کیا تھا،نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 21،22 مارچ کو عام تعطیل ہوگی۔راولپنڈی کی تحصیل اور کنٹونمنٹس کی حدود میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 21 اور 22 مارچ کو تعلیمی اداروں کے ساتھ دیگر ادارے بھی بند رہیں گے۔

تعطیل اعلان

مزید :

صفحہ آخر -