انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز نے میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی منظوری دیدی 

    انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز نے میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی منظوری ...

  

لاہور(این این آئی) پاکستان میں پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان فورم انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمینز(آئی بی سی سی)نے کیمبرج کی طرز پر ملک بھر میں پرائیویٹ طلباء  کو بھی سائنس کے مضامین سے میٹرک کرنے کی منظوری دیدی ملک میں پہلی بار میٹرک سائنس گروپ کو پرائیویٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اب طلبہ سکولوں میں داخلہ لیے بغیر پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے انرولمنٹ کراکے ملک کے کسی بھی سرکاری و نجی تعلیمی بورڈ سے میٹرک سائنس کا امتحان دے سکیں گے مزید برآں نویں جماعت میں انرولمنٹ کیلئے عمر کی حد14 سے کم کرکے 12 سال کردی گئی پرائیویٹ طلبہ کو سائنس کے مضامین سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے کی اجازت دینے کی سفارش ضیاء  الدین یونیورسٹی ایکزامینیشن بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر انصار کی جانب سے کی گئی تھی جس میں سے فی الحال میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ انٹر کے معاملے پر ایک کمیٹی بنا دی گئی جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

میٹرک سائنس

مزید :

صفحہ آخر -