تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے سب کچھ قربان کر دیں گے،اسماعیل شجاع آبادی

  تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے سب کچھ قربان کر دیں گے،اسماعیل شجاع آبادی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور ؐ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے،حرمت رسول ؐ پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، نبی اقدس  ؐکی حرمت اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف پوری امت مسلمہ یک زبان ویکجا رہی ہیے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا کلیم اللہ نعمان، مولانا سید عبداللہ شاہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے اپنے خطابات میں کہاکہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی اور ا سکے چپے چپے کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کے ساتھ محبت ایمان کا حصہ ہے پاکستان کو حاصل کر نے کیلئے لاکھوں افراد نے قربا نیاں دیں جس کے بعد یہ ملک حاصل کیا گیا۔

 پاکستان کو خیرات دے کر نہیں بلکہ قربا نیاں دے کر حاصل گیا۔ نبی کریمؐ کی حرمت اور منصب ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے جس سے ہم کسی طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -