قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین سخت کر دیے،بابر حیات تارڑ

قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین سخت کر دیے،بابر حیات تارڑ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت فل بورڈ اجلاس بورڈ آف ریونیو میں ہوا۔ اجلاس میں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ فل بورڈ اجلاس میں سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ سسٹم، لینڈ ریونیو ایکٹ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ گزشتہ دو برس میں صوبہ میں 484 ارب سے زائد مالیت کی ایک لاکھ91 ہزار سے زائد سرکاری ارضی واگزار کروائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو جدیدسہولیات کی فراہمی کے لئے ریونیو سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ کردیا ہے۔ بابر حیات تارڑ نے کہا کہ قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کے لیے قوانین کو سخت کردیا ہے اور سرکاری اراضی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اور اس ضمن میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -