حکومتی بوکھلاہٹ بتارہی کہ وہ شکست تسلیم کر چکے ہیں،سجاد نذیر

  حکومتی بوکھلاہٹ بتارہی کہ وہ شکست تسلیم کر چکے ہیں،سجاد نذیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی دن رات کی بوکھلاہٹ چیخ چیخ کر یہ بتا رہی ہے کہ انہوں نے اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے اسی دکھ اور تکلیف کی وجہ سے اب انہوں نے الٹی سیدھی بیان بازی بھی شروع کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج تو پیپلز پارٹی کی مخالف سیاسی جماعتوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ہی وہ سیاست دان ہیں کہ جن کی سیاسی سوجھ بوجھ کی وجہ سے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔تبدیلی سرکار کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اب اپوزیشن کی کامیابی کااعلان ہونا باقی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -