آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز کے افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب
لاہور (پ ر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی میں پروقار تقریب میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز کے 48ویں کامن کے افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی اور تربیت مکمل کرنے والے 17 افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سید عماررضا نقوی، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب محمودلطیف، ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس پنجاب ڈاکٹرشفیق الرحمن، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سامعہ مستنصر اور اکاؤنٹس آفیسر آصف بھٹی بھی موجود تھے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک و قوم کی ایمانداری اور راست بازی سے خدمت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کی اہمیت، بدلتے زمانے میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور استعدادکار میں اضافے پر توجہ دینے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ریکٹر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی میڈم نعمانہ گلرخ فرید نے ان کی حوصلہ افزائی اور تربیتی امور میں دلچسپی کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اکیڈمی کی جانب سے ان کے ویژن پر عملدرآمد کی ہر ممکن کوششوں کا یقین دلایا۔