سیریل”خدا اور محبت“ کے سیزن 3  کی شائقین میں مقبولیت

 سیریل”خدا اور محبت“ کے سیزن 3  کی شائقین میں مقبولیت

  

لاہور(فلم رپورٹر) نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل”خدا اور محبت“ کے سیزن 3 نے نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کو یوٹیوب پر مقبولیت میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ پر سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت پیش کیا جانے والا ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ کے سیزن تھری کی پہلی قسط رواں سال 12 فروری کو نشر کی گئی تھی۔ جسے ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ دوسری جانب یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط ایک سال کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ (26 ملین)مرتبہ دیکھی گئی۔ خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت’کے تیسرے سیزن میں معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

 دوسری جانب ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے اور ہدایت کاری سید وجاہت حسین کی ہے۔

مزید :

کلچر -