صائمہ خان اور دیدار ملتانی سٹیج پر ایک ساتھ اداکاری کرینگی

صائمہ خان اور دیدار ملتانی سٹیج پر ایک ساتھ اداکاری کرینگی

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج کے معروف مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں سٹیج کی دو مشہور و معروف حسینائیں صائمہ خان اور دیدار ملتانی کو اکٹھا کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محفل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے نئے ڈارامے”دل سے دل تک“ میں ڈاکٹر اجمل ملک نے پہلی مرتبہ صائمہ خان اور دیدار ملتانی کو یکجا کر کے ڈرامے میں مقابلے کی فضاء پیدا کر دی جہاں شائقین کو بہترین پرفارمنس کے ساتھ،معیاری ڈانس دیکھنے کو ملا اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامہ میں دونوں اداکاراؤں کا یکجا ہونا شائقین کے لئے ایک سرپرائز ہے مجھے امید ہے شائقین اس ڈرامے کو بھی پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -