ڈاؤلینس پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں ’پلاٹینم اسپانسر‘ کی حیثیت سے شریک

ڈاؤلینس پاکستان کلائمٹ کانفرنس میں ’پلاٹینم اسپانسر‘ کی حیثیت سے شریک

  

کراچی(پ ر) پاکستان کے نمبر ۱  اپلائنسز برانڈ ڈاؤلینس نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ حالیہ پاکستان کلائمٹ کانفرنس 2022 میں ’پلاٹینم اسپانسر‘کی حیثیت سے شرکت کی۔ڈاؤلینس کا یہ اقدام آرشلک کے سسٹین ایبلٹی ویژن کی مطابقت میں تھا جو ڈاؤلینس کی صدر کمپنی اوریورپ میں دوسری بڑی مینوفیکچرر کمپنی ہے۔ ڈاؤلینس زمینی ماحول کے تحفظ کے لیے انتہائی پر عزم ہے اور روشن تر مستقبل کے لیے موسمی تبدیلی سے بچانا چاہتا ہے۔پاکستان کلائمٹ کانفرنس موسمی تبدیلی کے حوالے سے ابھرتے ہوئے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذکرات کے لیے دروازہ کھولے گی اور عام لوگوں میں آگاہی پیدا کرے گی۔ ایک طویل المیعاد ایکشن پلان کے ذریعے اس فورم میں پیش کی گئی تجاویز پر عمل کیا جا ئے گا تاکہ پاکستان ماحولیا ت کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر سکے اور پائیداری یقینی بنا سکے۔اِن دونوں ذمہ دار کارپوریٹ اداروں – ڈاؤلینس اور آرشلک – نے عالمی موسمی اہداف اور اْن کے حصول کے لیے بہترین طریقے بھی اختیار کیے ہیں، یہ معلوماتی کانفرنس، اْن کی سماجی و اقتصادی ترقی کے زبردست سفر میں ایک غیر معمولی سنگ میل ثابت ہو گی اور ساتھ ہی، آئندہ نسلوں کے لیے، ماحول کو محفوظ  اور صحت بخش بھی رکھے گی۔اس کانفرنس میں معروف ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی گئی تھی تاکہ وہ، آب وہواکو صنعتوں کے اثرات سے بچاؤ کے لیے او آئی سی سی آئی کی رکن کمپنیوں کی جانب سے اختیار کردہ تحفظ کی پالیسیوں اور اُن پر عمل درآمد کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔اس موقع پر ’ری سائیکل کیے جانے کے قابل‘ میٹریل سے تیار کردہ متعدد مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔

مزید :

کامرس -