تحفظ ختم نبوت ؐ کا کام حصول جنت کا ذریعہ ہے،مولانا فضل الرحیم اشرفی

تحفظ ختم نبوت ؐ کا کام حصول جنت کا ذریعہ ہے،مولانا فضل الرحیم اشرفی

  

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور میں شبان ختم نبوت کے زیر اہتمام جاری دس روزہ ختم نبوت کورس اختتام پذیر،اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں علماء و مبلغین نے شرکت کی تقریب سے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضور اکرم ؐ کی شفاعت اور حصول جنت کا بہترین کا ذریعہ ہے۔ تقریب سے مرکزی سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد حسن، مفتی شاہد عبید،مفتی احمد علی، مفتی محمد زکریا،مولانا سید انیس احمد شاہ، مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام کسی جماعت کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر پورے دین کی بنیاد کھڑی ہے، نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور اس کو قادیانیت سمیت دیگر فتنوں سے بچانے کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا   انہوں نے کہا کہ قادیانی آئین پاکستان میں متفقہ طور پر غیر مسلم ہیں۔

 حکومت قادیانیوں کی قابل اعتراض مذموم سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے ختم نبوت کورس کے شرکاء میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے اسناد اور انعامات تقسیم کرتے ہوئے خصوصی دعا کرائی۔تقریب میں مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،پروفیسر ڈاکٹرزاہد علی ملک،مولانا اویس ارشد،موولانا سعد بن اسعد،مولانا مجیب الرحمن انقلابی اورمولانا اسداللہ سمیت دیگر علماء نے بھی شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -