پاکستان ہمیشہ خطے میں استحکام کا داعی رہا،عظمت شاہ

پاکستان ہمیشہ خطے میں استحکام کا داعی رہا،عظمت شاہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں اور خطے میں استحکام کا داعی رہا ہے۔ پاکستان  نے ہمیشہ معاشی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی سوچ اور طرز عمل کو جلا بخشی ہے۔ روس اور یوکرین تنازعہ میں پاکستان کا کردار نہایت دانشمندانہ رہا ہے۔ حکومت کی دور اندیشی کی پالیسی سے ایشیائی ممالک اور خطہ ناخوشگوار  اثرات کے خطرات سے محفوظ ہے۔جنگیں ممالک اور خطے کے معاشی و اقتصادی امور پر براہ راست منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ قومی ریجنل اور بین الاقوامی فورمز پر امن دوست بیانیئے کی تائید و حمایت کی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -