گو عمران گو پورے ملک کی آواز ہے،انجم بٹ

  گو عمران گو پورے ملک کی آواز ہے،انجم بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے سنیئر رکن انجم بٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کا بڑا شوق ہے تو وہ بھی پورا کرلے اپوزیشن کا جلسہ حکومت کی اس”جلسی“ کو کھا جاے گا وطن کے چپے چپے سے گو عمران گو کی صدا ئیں بلند ہو رہی ہیں اور اب تو حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے آہستہ آہستہ الگ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر انہوں نے مہنگائی کا سونامی لا کر جو تبا ہی کی ہے اور جس طرح سے انہوں نے لوگوں کو بے روز گار کیا ہے اس کے بعد ان کاجانا ٹھہر گیا ہے۔