انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ علماء کا مفتی فیاض الرحیم کی وفات پر اظہار تعزیت

  انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ علماء کا مفتی فیاض الرحیم کی وفات پر اظہار تعزیت

  

 لاہور(پ ر)   انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، معاونِ خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری طیب عباسی، مولانا  امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری رفیق وجھوی، مولانا غلام یاسین صدیقی نے عظیم علمی و دینی شخصیت اور جامعہ فیض العلوم ڈرربن ساؤتھ افریقہ کے مہتمم وبانی شیخ الحدیث  مولانا مفتی فیاض الر حیم کی ساؤتھ افریقہ میں کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

  کہ مرحوم زہد و تقویٰ اور علم و عمل کے پیکر، دین کے خادم،سچے عاشق رسول ﷺ،محافظ ختم نبوت،بہترین مدرس، زبردست عالم دین اردو،عربی اور انگلش زبان پر مکمل عبور اور ان کے قادرالکلام مقرر و خطیب تھے مرحوم کی تمام زندگی درس و تدریس،اسلام کی اشاعت اور اصلاح معاشرہ  اور مساجدو ومدارس کے قیام وسرپرستی میں گذری انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی فیاض الر حیم کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین اور خادم حدیث سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -