اسلامو فوبیا کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے،طاہر رضا بخاری

اسلامو فوبیا کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے،طاہر رضا بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورپنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے جامع مسجد دربار حضرت شاہ چراغ  ؒمیں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”اسلامو فوبیا“ کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بالخصوص اقوام متحدہ نے پاکستان کی سرکردگی میں ”اسلامو فوبیا“ کی   بیخ کنی کے لئے ”15 مارچ“کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا خیر مقدم کرتے اور”یوم تشکر“ مناتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان مکالمہ مثبت رویوں کی تشکیل کا باعث ہوگا۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے محراب ومنبر کا کردار کلیدی اور اساسی ہے۔دینی اقدار وروایات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مدارس،مساجد اور خانقاہوں کے استحکام کویقینی بنائیں گے۔ ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کے لئے دینی طبقات اور سرکاری ادارے مل کر کوشاں رہیں گے۔

  مغربی دنیا میں اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے دوری کو "اسلامو فوبیا"(Islamo phobia)کے نام سے، باقاعدہ ایک اصطلاح کے طور پر پہچانا جانے لگا ہے۔ "فوبیا"بنیادی طور پر ایک مرض ہے، جس میں بعض مخصوص اور اجنبی چیزوں سے انجانا ڈر اور خوف محسوس ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے، اہل مغرب گزشتہ چند دہائیوں سے اسلام اور مسلمانوں کے متعلق اس میں مبتلا ہیں۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں          جمعتہ المبارک کو " یوم تشکر" کے طور پر مناتے ہوئے، خصوصی خطبات کا اہتمام کیا گیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -