ملک بھر میں شب برات انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

  ملک بھر میں شب برات انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

  

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ شب برات کی مناسبت سے مساجد اورگھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔مسلمانوں نے اللہ تعالی کے حضو ر گڑ گڑ ا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور ملک و قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور نوافل کا اہتمام کیا گیا۔علما ء کر ا م نے علما کرام،خطباء حضرات اور مقررین نے شب برات کی فضیلت بیان کی۔ شب برات کی مناسبت سے نذر ونیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیاجہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی بوسیدہ حال قبروں کی لپائی،قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ شب برات کی مناسبت سے مساجد کو خصوصی روشنیوں سے سجایا گیا۔

شب قدر

مزید :

صفحہ اول -