نیپرا نے بجلی 5روپے سستی  کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی 5روپے سستی  کرنے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)نیپرا نے بجلی پانچ روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا ہے۔نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
بجلی سستی

مزید :

صفحہ اول -