عمران خان کی حکومت ختم ہو چکی نیا وزیراعظم ن لیگ سے ہو گا، بلاول 

      عمران خان کی حکومت ختم ہو چکی نیا وزیراعظم ن لیگ سے ہو گا، بلاول 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو چکی پیپلز پارٹی اپنا امیدوار نہیں لائے گی اگلا وزیر اعظم ن لیف سے ہو گا۔ جو ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت شہباز شریف کی تجویز ہے، اس پر دیگر جماعتوں سے بات نہیں ہوئی جبکہ مائنس عمران کی تجویز حکومت کی اتحادی جماعتوں اور ان کے ایم این اے نے دی، اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل مسئلہ عمران خان ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے اگلے الیکشن میں دھاندلی کے لیے اصلاحات کرائی ہیں، ہم ان اصلاحات کو تبدیل کر کے صاف و شفاف الیکشن کرائیں گے۔اس کے علاوہ ہارس ٹریڈنگ کے سوال پر کہا کہ کیا ہم مسلم لیگ ن کا وزیراعظم لانے کے لیے پیسے استعمال کر رہے ہیں؟ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے پر بھروسہ ہے، عدم اعتماد کا انجام جو بھی ہو ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اس قبل گزشتہ روز تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس اسلام ا?باد پر حملے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ عمران خان نے سندھ پر لشکر کشی کرواکر اپنا اصل بغض ظاہر کردیا، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے لوگ نہیں تاہم جانتے ہیں سرکش عناصر سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ عمران خان۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔

بلاول بھٹو

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے سندھ میں گورنر راج لگائے جانے کی تجویز پر نظم شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بلاول  نے ٹوئٹر پر ایک نظم کی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر انہوں نے ’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘ کا عنوان درج کیا۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی مکمل نظم۔

چلو گورنر راج لگاتے ہی

،کل نہیں آج لگاتے ہیں،

جو سارے پاکستان میں ہے جاری

سندھ میں بھی وہ ناچ لگاتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

ہر وعدے سے مکرنا، ہر جھوٹ پر اکڑنا

قلندر کی گلیوں میں ایسا رواج لگاتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

کب سے کھڑا ہوں لے کر خواہش یہ دل میں 

کپتان کے نعرے سر سکھر بیراج لگاتے ہوں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

کیسی جمہوریت کہاں کا ووٹ بینک

انگلی سے انگوٹھے کا علاج کرواتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

نااہل، ناکام، بدکردار سندھ حکومت

چند بکے ہوؤں سے احتجاج کرواتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

جاؤ کچھ اینکروں کو پیغام دو جاکر

حکومت ہے مکمل اپاہج یہ دکھاتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

جو نہ بم سے ڈرا نہ پھانسی سے جھکا

ایسے جیالوں کا مزاج آزماتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

وزارتوں کی تختی پر اب ہوگا نام ہمارا

قیمت چاہے جو بھی ہو اندراج کراتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

چلو گورنر راج لگاتے ہیں 

واضح رہے کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی موجودگی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر ہاؤس لگانے کی تجویز دی تھی۔

بلاول نظم 

مزید :

صفحہ اول -