پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر گوپانگ بھی باغی، افضل ڈھانڈلہ کا پیغام بھی آ گیا

  پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر گوپانگ بھی باغی، افضل ڈھانڈلہ کا پیغام بھی آ گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور ناراض رکن عامر گوپا نگ بھی باغی بن گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی فہرست میں ایک اور نام عامر گوپانگ کا شامل ہوگیا ہے جن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔عامر گوپانگ کا کہنا تھا عمران خان نے چار سال میں ہمارا کوئی کام نہیں کیا، تحر یک عدم اعتماد پر ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا، آرٹیکل 63 اے اس شخص پر کیسے لگ سکتا ہے جس نے کوئی عمل نہ کیا ہو۔دو سری طرف بھکر سے تحریک انصاف کے ایم این اے افضل ڈھانڈلہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے مجھے کہیں سے بھی پیسوں کی کوئی آفر نہیں ملی، میرے مسلم لیگ ن سے دیرینہ تعلقا ت ہیں جس سے انکار نہیں، اس وقت ملک کی داخلی، سیاسی اور معاشی حالت کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان ہے، ایک منتخب عوامی نمائندہ ایسے حالات میں کیسے لاتعلق رہ سکتا ہے، ان حالات میں اپنے ووٹ کا استعمال اپنے علاقے کے ووٹرزسپورٹرز اور عوام سے مشاورت سے کرونگا، میں کسی لالچ یا دباؤ میں نہیں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کرونگا۔

عامر گوپانگ

مزید :

صفحہ اول -