سندھ میں گورنر راج کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ضمیر فروش لوگ واپس آجائیں، جمہوریت کو چھانگا مانگا نہ بنائیں: شیخ رشید
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کی سمری وزیراعظم کو پیش کر دی ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، اس بات کو نہ بھولا جائے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ شیخ رشید عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، ہم پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ہیں،21 سے 24 تک چھٹی ہوگی 23، مارچ کو پریڈ ہوگی، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں اپنے علاقوں کو دیکھیں اور وہ واپس آجائیں، کیوں آپ لوگ جمہوریت کو چھانگا مانگا بنا رہے ہیں ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے، ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام کا تعین کرلیں، تصادم کی طرف معاملہ نہیں جانا چاہیے، حالات سیاسی تصادم کے متقاضی نہیں ہیں، 480نہیں بلکہ 500 لوگ سندھ ہاوس لے کرآئیں، اپوزیشن بیوقوف ہے ہمیں اطلاع تھی بندے کہاں ہیں، یہ لوگ نیشنل گورنمنٹ اور ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کی باتیں کررہے ہیں، اگر بناسکتے ہو تو بنا کے دکھاو، عمران خان تمہارا جینا حرام کر دے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والے چاروں میچز لاہور منتقل کردیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پولیس کی بھاری نفری آسٹریلین ٹیم کی حفاظت پر مامور تھی لیکن اب میچز کی منتقلی کے بعد ہماری نفری کی شہر میں نفری کی تعداد بڑھ جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تمام محدود اوورز کے میچز کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو کرنی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 29، 31 مارچ اور 2 اپریل کو ون ڈے میچز کے ساتھ ساتھ 5 اپریل کو واحد ٹی20 میچ بھی راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا۔ 24 مارچ سے چار اپریل تک پاکستانی تاریخ کے گہما گہمی کے دن ہیں شیخ رشید نے کہا کہ 24 مارچ سے لے کر تین چار تاریخ تک 10 دن اہم ہیں اور یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے بہت گما گہمی کے دن ہیں، اس لیے ہم نے پہلے ایک ہزار رینجرز اور ایف سی بلائی تھی لیکن اب ہم نے دو ہزار رینجرز کو طلب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ پانچ تاریخ کو آنے والی اپوزیشن وہ بھی اپنا جلسہ کرے گی اور 27تاریخ کو وزیراعظم عمران خان کی ریلی بھی بھرپور طریقے سے ہو گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پر سیکیورٹی کی بہت ذمے داریاں ہیں، 21 سے 24 تک ہم نے چھٹیوں کا اعلان کیا ہے اور 23 مارچ کو پاک افواج کی تاریخی پریڈ ہے، اس میں پوری قوم شرکت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 232 سے لے کر 237 تک میری ذاتی رائے تھی کہ جو کچھ سندھ گورنر ہاس میں ہو رہا ہے، جو خرید و فروخت اور لین دین ہو رہا ہے، جس طرح اراکین کو وہاں رکھا جا رہا ہے تو میں سندھ میں گورنر راج لگانے کا حامی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں نے گورنر راج لگانے کی سمری وزیراعظم کو پیش کی لیکن اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ابھی بہت دن ہیں اور مجھے لگ رہا ہے کہ حالات ایک دو دن پہلے جتنے تلخی پر پہنچ گئے تھے، وہ کچھ بہتری کی طرف آ رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین سے واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آئینی اور قانونی صورتحال کے بارے میں وزیر اطلاعات بتائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے کہ فواد چوہدری 63(اے)(1) اور دیگر دفعات کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،
شیخ رشید