مارچ کی گرمی میں ملکی سیاسی ماحول بھی خوب گرم ہے، پرویز الٰہی

     مارچ کی گرمی میں ملکی سیاسی ماحول بھی خوب گرم ہے، پرویز الٰہی

  

لاہور(آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ مارچ میں پاکستان کا سیاسی ماحول بھی خوب گرم ہے۔سپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ روز بروز بدلتی سیاسی صورتحال پر مکمل نظر ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت خوب گرم ہے، مارچ کے مہینے میں موسم بھی گرم ہو گیا ہے۔

پرویز الہیٰ

مزید :

صفحہ اول -