پی ٹی آئی کے بانی رہنما نجیب ہارون نے بھی عمران خان سے قربانی مانگ لی

    پی ٹی آئی کے بانی رہنما نجیب ہارون نے بھی عمران خان سے قربانی مانگ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے بھی وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام  ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجیب ہارون کا کہنا تھاپارٹی میں ناراضگی ہوتی ہے میں نے ایک دفعہ استعفیٰ بھی دیا تھا، جماعت کی پالیسی کیساتھ کھڑا ہوں۔ اگر سب ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں گے تو ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں، پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایا ت ہیں ان پر توجہ دی جائے۔ 2013 سے 2018 تک بھی حکومت نے مدت پوری کی، 2018 سے 2023 تک بھی حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے، بطور پارٹی کے سینئر ممبر اس وقت خاموش رہنا ٹھیک نہیں، اس وقت سیاسی فیصلہ کرنا پڑتا ہے تو ضروری نہیں سب کچھ قربا ن کیا جائے، ہمیں اپنی ذات سے آگے نکلنا ہوگا۔جماعت بھی عمران خان نے بنائی، اس جماعت نے لوگوں کو ایک امید دی، میری خواہش ہے پارٹی قائم و دائم رہے اور بہتر یہی ہے عمران خان کسی اور شخص کو آگے لائیں۔ وزیراعظم کی موجودگی میں کہا مانتا ہوں کہ وزیراعظم ہم سب سے قدآور ہیں، نمبر ون اگر زیرو کیساتھ ملے تو سیکڑوں، ملین بلین بنتے ہیں زیرو کی بھی اہمیت ہے۔نجیب ہارون نے پارٹی سے اختلا فا ت کے باوجود تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔

نجیب ہارون

مزید :

صفحہ اول -