وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج نافذ کرسکتی ہے 

 وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج نافذ کرسکتی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممتاز قانون دان اظہر صدیق نے کہا کہ وفاقی حکومت آئین کی آرٹیکل 234کے تحت سندھ میں گورنر راج نافذ کرسکتی ہے اور اس بات کی اجازت آئین پاکستان دیتا ہے،وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سندھ میں جس طرح کے حالات ہیں اور سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی جس طرح کی بدامنی پھیلانے کی مرتکب ہورہی ہے اور ارکان اسمبلی خرید و فراخت کرکے حکومت کے خلاف محاذ آرائی میں ملوث ہے  مزید بدامنی کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت سندھ میں گونر راج نافذ کرنے میں آزاد ہے جو کہ اس کا آئینی اور قانونی حق ہے وفاقی حکومت اگر گوورنر راج نافذ کرتی ہے تو یہ ایک اچھا اقدام ہوگا گورنر راج کے نفاذ سے سندھ میں بہتری آئے گی۔
اظہر صدیق 

مزید :

صفحہ اول -