بنوں، منی چینجر ڈکیتی واردات، 6رکنی گینگ میں سے 3گرفتار

بنوں، منی چینجر ڈکیتی واردات، 6رکنی گینگ میں سے 3گرفتار

  

      بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنوں پولیس کی کاروائی، 7 مارچ کو منی چینجر سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے 6 رکنی گینگ میں سے 3 ڈکیت ملزمان گرفتارجن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد موٹر سائیکل ہنڈا،  دو عدد ہیلمٹ اور اسلحہ 3 عدد پستول 30 بور اور چھینی گئی رقم 118813 سعودی ریال برآمد،  بقایا 3 ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے سرتوڑ کوشش جاری،تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نعمت اللہ ولد گلاپ نیاز خان سکنہ ریلوے روڈ بنوں سٹی نے مقامی پولیس کو رپورٹ کی کہ میں چوک بازار بنوں میں منی چینجر کاروبار کرتا ہوں مورخہ 07-03-2022 کو میں نے350000سعودی ریال اور 100000دوبئی درہم لفافہ میں ڈال کرموٹر سائیکل پر گھرکی طرف روانہ ہوا جب گھرکے مین گیٹ پر پہنچا تو اسی دوران دو ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار پانچ اشخاص جس میں تین کسان نقاب پوش تھے اور دو افراد نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے نمودار ہوئے جس میں تین نقاب پوشوں نے پستول ایم کرکے اسلحہ کی نوک پرلفافہ میں سعودی ریال اور دوبئی درہم چھین کر لئے گئے، مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ 310 مورخہ 07-03-2022 جرم395-PPCتھانہ سٹی درج رجسٹرڈ ہوکر ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن بنوں سید اشفاق انور اور ڈی پی او بنوں عمران شاہد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن بنوں ضیاء حسن کی نگرانی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بنوں محمد ریاض خان خٹک، ڈی ایس پی رورل ٹو رضوان خان، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن عدنان شاہد،انسپکٹرظفراللہ خان،  ایس ایچ او تھانہ سٹی ریاض خان، تفتیشی آفیسر تھانہ سٹی ظاہر شاہ خان، تفتیشی آفیسرتھانہ کینٹ سعداللہ خان، اے جی او سپیشل برانچ میرصاحب خان اور انچارج ڈی ایس بی ارشد خان کی سپیشل ٹیم تشکیل دیکر ڈکیت ملزمان کو ٹریس کرنے اورگرفتار کرنے،مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیتے ہوئے ٹیم نے شب وروز محنت کرکے ڈکیتی کی واردات  میں ملوث  ملزمان کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیش کے ذریعے ٹریس کرکے تین ڈکیت ملزمان زاہد ولد سخی میرزادسکنہ میرمالی جھنڈوخیل، سعود ولد میر سدا خان سکنہ ظالم منڈان اور حفیظ ولد زمرعلی شاہ سکنہ خوجڑی کو گرفتار کئے گئے گرفتار شدہ ڈکیت ملزمان سے مجموعی طورپر118813 مال مسروقہ سعودی ریال اور وقوعہ میں استعمال ہونے دو عدد ہنڈا موٹرسائیکل، دو عدد ہلمٹ،  03 عددپستول 30 بوراور 01 عددجوڑا کپڑے ملزم جو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت ہوکر برآمد کئے جبکہ بقایا تین ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہیں امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی جلد تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے بقایا مال مسروقہ بھی برامدکرلیا جائیگا،اس موقع پر تاجر برادری، عوامی نمائندے، میڈیا نمائندے سے آر پی اوبنوں اور ڈی پی بنوں نے مزید کہا کہ بنوں پولیس عوام کی تخفظ کیلئے ہر وقت کوشاں ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین فرائض  میں شامل ہے جرائم کے خاتمے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لاکر عوام کو صحیح معنوں میں تحفظ فراہم کرنا پولیس کے اولین فریضے میں شامل ہے ڈی پی او بنوں عمران شاہدنے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے میں بنوں پولیس کا ساتھ دیکر آمن پسند اور قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -