پی ڈی ایم سندھ میں گورنرراج کی تجویز مسترد کرتی ہے،حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم سندھ میں گورنرراج کی تجویز مسترد کرتی ہے،حافظ حمد اللہ

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سندھ میں گورنرراج کی تجویزکو مسترد کرتی ہے، پارلیمنٹ لاجزمیں اراکین اسمبلی حکومتی دہشت گردی کی وجہ سے غیرمحفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ کل تک عمران خان جن کوٹائیگر کہتے تھے آج ان کوگھوڑے گدھے اورخچرکہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب جہازبھربھر کے لایاجارہاتھا،باضمیر تھے مگرآج عمران نیازی ان کو بے ضمیر کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی اجلاس بلاکرملتوی کرنے کا بیان دینا اسدقیصرکے جانبدارہونے کا ثبوت ہے۔اسدقیصر روز اول سے متنازع اورسرکاری پارٹی کاسپیکر، وہ ایوان زیریں کانہیں بنی گالہ کا سپیکرہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران نیازی آپ کے اپنے اراکین اسمبلی اوراتحادی ساتھ نہیں دے رہے، آپ اکثریت کھوچکے ہواب تمہیں وزارت عظمیٰ کے منصب پررہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جاؤ ورنہ انارکی اورخانہ جنگی کے ذمہ دارتم ہوگے، 27 مارچ کو اگرکچھ ہواتوذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے۔

حافظ حمد اللہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -