افغا ن کا لو نی میں مسلح شخص  کی فائر نگ سے شہری زخمی

افغا ن کا لو نی میں مسلح شخص  کی فائر نگ سے شہری زخمی

  

پشاور(کرائم رپورٹر)فقیر آ باد پولیس سٹیشن کی حدود افغا ن کا لو نی میں مسلح شخص کی فائر نگ سے شہری زخمی ہو گیا۔ واقعا ت کے مطاق گزشتہ روز مجرو ح اختر گل ولد حرمت خان سکنہ سردار احمد جا ن کا لو نی نے رپو رٹ درج کر اتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں با زار جا رہا تھا کہ اسی دوران ملزم عابد اللہ ولد ہمت خان نے آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشناک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ ملزم جائے وقو عہ سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -