منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی قید وجرمانہ کی سزا کالعدم

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کی قید وجرمانہ کی سزا کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر 25سال قیدبامشقت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیاملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق محکمہ ایکسائزنے ایک کارروائی کے دوران ملزمان سعید ساکن خیبرکوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 50کلوگرام چرس برآمد کرلی تھی جوملزم نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزموں کی اپیل منظورکرکے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔