منشیات سمگلنگ میں ملوث حاملہ خاتون ضمانت پر رہا
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار حاملہ خاتون کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزمہ کی جانب سے زہرہ درانی اورقذافی درانی ایڈوکیٹس نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزمہ نیلم بی بی زوجہ محمدبوٹا ساکن ٹوبہ ٹیک سنگھ کوشوہرسمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 34 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزمہ نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورموقف اختیارکیاکہ ملزمہ بیمارہے اوروہ امیدسے ہے جبکہ منشیات سمگلنگ سے اس کاکوئی تعلق نہیں کیونکہ گاڑی سے اس کاشوہربھی گرفتارہواہے اورگاڑی میں منشیات کی موجودگی سے بے خبرتھی لہذاملزمہ کو ضمانت پررہا کیاجائے عدالت عالیہ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزمہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔