اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع فراہم کر کے وعدہ پورا کرے: سراج الحق

    اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع فراہم کر کے وعدہ پورا کرے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع فراہم کر کے اپنا وعدہ پورا کرے،حکومت آزاد کشمیر بیس کیمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرے،مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے حوصلے بلند کرنے کیلئے آزاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں کومتحد ہو کر اپنے وکیل سے بات کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے راجہ اظہار الحق کی دعوت ولیمہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حکومت آزاد کشمیر بیس کیمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرے۔ وفاقی حکومت کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے کر کشمیر یوں کا وکالت کاعملی ثبوت دے، دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کرے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو مخاطب کر تے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے حوصلے بلند کرنے کے لئے آزاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں کومتحد ہو کر اپنے وکیل سے بات کرنی چاہیے۔ آزاد کشمیر کے سماجی رہنماء راجہ آغا محمد خان کے بیٹے اور نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ فاضل حسین تبسم کے بھتیجے راجہ اظہار الحق کی دعوت ولیمہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، وفاقی سیکرٹری دفاعی پیداوارجنرل ہمایوں عزیز، سابق امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر، سابق چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کیمٹی عبدالرشید ترابی،سا بق ممبر قانون سازاسمبلی رفعت عزیز،کنو ئنیر تحریک حریت جموں و کشمیر غلام محمد صفی، جے یوآئی آزاد کشمیر کے نائب امیر مولانا نذیر فاروقی، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرشیخ عقیل الرحمن، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نور الباری، کے علاوہ سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی، وکلاء، اساتذہ، صحافی برادری، تاجر نمائدوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سراج الحق