انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ' 83 افراد گرفتار 

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ' 83 افراد گرفتار 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین دنوں کے دوران گرانفروشی اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر  83 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد اور اندرون شہر مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر83 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، قصاب، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان، تجاوزات مافیا اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کو مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی اور تجاوزات قائم کرنے پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -