چیف ٹریفک آفیسر کا خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ

چیف ٹریفک آفیسر کا خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ

  

پشاور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے خیبر روڈ پر ٹریفک نظام میں مزید بہتری کیلئے جاری کاموں اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایس پی کینٹ خان خیل, ڈی ایس پی خیبر روڈ دوست محمد اور دیگر ٹریفک حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ٹریفک آفسر عباس مجید خان مروت نے شہر کے مختلف مقامات پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ شہریوں سے بھی اس سلسلے میں آگاہی حاصل کی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ایس پی کینٹ خان خیل اور ڈی ایس پی خیبر روڈ دوست محمد کو خیبر روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے دوران شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے  احکامات جاری کئے اور کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھیں اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -