دین کے مطابق زندگی گزارنے میں عزت ہے،عبد القدیر اعوان
پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ عزت وذلت کا معیار اللہ کریم نے قرآن کریم میں ارشاد فرما دیا ہے کہ عزت اللہ کے لیے اللہ کے رسول ﷺ کے لیے اور ان مومنین کے لیے ہے جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے قواعد و ضوابط کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اس سے باہر اگر کوئی عزت تلاش کرے گاتو اسے ذلت ملے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرتے ہوئے جب اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے احکامات کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے تو اس کے بدلے چند لمحات کی لذت تو لے لی لذت بھی وہ جو عارضی لمحاتی اور ہمیشہ کی زندگی کا نقصان کر دیا تو یہ بہت گھاٹے کا سودا ہے۔اللہ کریم جسے چاہیں اپنی رحمت سے معاف فرما دیں لیکن ارشاد ہے کہ جس نے دنیا کے بدلے آخرت کو چھوڑ دیا وہ ضرور عذاب چکھے گا۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائے۔