ایس ایس یو کے 400 اہلکار بشمول ڈی آئی جی گمشدہ ہیں،راجہ اظہر

 ایس ایس یو کے 400 اہلکار بشمول ڈی آئی جی گمشدہ ہیں،راجہ اظہر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا ہے کہ شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کو سندھ میں ڈیوٹی سرانجام دینی چاہیے۔پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے۔خط کے متن کے مطابق سندھ میں ایس ایس یو کے 400 اہلکار بشمول ڈی آئی جی گمشدہ ہیں، اطلاعات ہیں کمانڈوز کو صوبے کی حدود سے نکال کر اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ راجہ اظہر نے خط میں لکھا کہ سندھ میں سیکیورٹی الرٹ کے باوجود فورسز کو غیر ضروری مقامات پر منتقل کرنا تشویشناک ہے، شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کو سندھ میں ڈیوٹی سرانجام دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے افسران کو کس قانون کے تحت اسلام آباد سندھ ہاس کی رکھوالی کیلئے بھیجا گیا؟راجہ اظہر نے خط میں مزید لکھا کہ کراچی میں ناگہانی دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار وزیر اعلی اور آئی جی ہوں گے، شہر کے امن کیلئے اہلکاروں کو فوری کراچی منتقل کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -