عوام کے اجتماع فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز: ریاض خان 

عوام کے اجتماع فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز: ریاض خان 

  

       پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے عوام دوست منصوبے عوامی حلقوں میں سراہے جارہے ہیں صوبے کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کے ٹیم ممبران عوامی اور اجتماعی منصوبوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، جو وعدے حلقہ کے عوام سے  کئے  تھے سب بتدریج  پورے ہو رہے ہیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے تورورسک میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء سابقہ امیدوار این اے 9 بونیر کامران خان، تحصیل ناظم گاگرہ سید سالار جہان باچا، تحصیل ناظم ڈگر حاجی روزی خان، ایڈوکیٹ ارشاد خان، سید قائم علی شاہ نے بھی شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سیداحمد شاہ، لطیف الرحمن عرف کچ باچہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔  وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان کا کہنا تھا کہ حسب وعدہ اہل علاقہ اور خاص طور پر دور دراز کے پسماندہ دیہاتوں کیلئے بجلی فراہمی، صاف پانی، سڑکیں، گلیوں و گزرگاہوں کی پختگی، سمیت بہتر تعلیم و صحت سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کی محرومیاں ختم کرنا اور انکوسہولیات و آسانیاں فراہم کرنا ہے۔مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی و اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی بدولت مادی ترقی سمیت وہاں کے غریب عوام کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں جبکہ علاقے کے عوام کی سماجی زندگی بہتر ہونے اور ان میں ایک ذمہ دار شہری اور اپنے اپنے فرائض کے انجام دہی کیلئے احساس بھی بڑھتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -