سینٹرل جیل انتظامیہ نے قیدی کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت اجازت دیدی

سینٹرل جیل انتظامیہ نے قیدی کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت اجازت دیدی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل میں قید 25 سال سزا کاٹنے والے قیدی نعیم شاہ  کے انٹر کے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر اسے  ائی سی ایم اے میں  اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے انٹری ٹیسٹ میں جانے کیلیے جیل سپرٹنڈنٹ نے اجازت دی۔جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کے مطابق میں نے جیل رولز  کو دیکھتے ہوئے  قیدی نعیم شاہ کو انٹری ٹیسٹ میں جانیکی اجازت دی ہے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے جانیوالے قیدی نعیم کیساتھ کورٹ پولیس کی نفری ساتھ موجود ہوگی انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی جب قیدی نعیم شاہ تعلیمی امتحانات میں شرکت کیلیے جائیگا تو جیل انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی۔ سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ جیل جرائم کی آماجگاہ نہیں بلکہ یہاں قیدیوں کی اصلاح کی جاتی ہے مجھ سمیت میرے عملہ بھی اس کام میں میرے ساتھ ہے تبھی ہمارے ایک قیدی نے انٹر کے امتحان میں ٹاپ کیا اور اسکالر شپ کیلیے سلیکٹ ہوا انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم نے جیل میں تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔ کراچی سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے اس اقدام سے جیل میں قید وہ قیدی جو تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں بھی تعلیم حاصل کرنے کی لگن پیدا ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -