وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ مراد سعید 

وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ مراد سعید 

  

       اسلام آ باد (آئی ا ین پی) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا اور امت مسلمہ کے ترجمان بنے،  اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر روزانہ کی بنیاد پر تنقید کی جارہی ہے،پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں یوسف رضاگیلانی نے امریکن سفیر کو ملک میں چارسو ڈرون حملے کرنے کو کہا،فکر نہ کریں کہ لوگ مر رہے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے،سندھ ہاؤس ضمیر فروشوں کو مرکز بنا ہوا ہے،وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے،سیاسی خاندانوں نے پاکستانی عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،فیصل آباد کے ایم این اے کی ضمیر فروشی پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کیخلاف قراردار کو منظور کیا، اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف 15مارچ کو عالمی دن قراردیا،ہمیشہ گستاخانہ خاکوں میں اربوں مسلمانوں کی آزادی رائے کے نام پر دل آزاری کی جاتی تھی، اسلام کو منظم پروپیگنڈے کی وجہ سے دہشتگردی کیساتھ جوڑاگیا،کسی نے بھی اس کے حوالے سے بات نہیں کی۔اقوام متحدہ میں 15مارچ کو اسلاموفوبیا ڈے منایا جائے گا،یہ صرف عمران خان کی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کی کامیابی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم پر بھی سوال اٹھائے،وزیراعظم عمران خان کے سچ بولنے سے پروپیگنڈا دم ٹوٹ گیا،وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کو متحد کرکے اسلام آباد لا رہے ہیں،مولانافضل الرحمان نے 23مارچ کو اسلام آباد آنے کا اعلان کیا تھا،سندھ ہاؤس ضمیر فروشوں کو مرکز بنا ہوا ہے،وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے،سیاسی خاندانوں نے پاکستانی عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں،فیصل آباد کے ایم این اے کی ضمیر فروشی پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

مراد سعید 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -