پشتخرہ،پولیس کے ہاتھوں قیمتی موبائل چوری کرنیوالا گرفتار

پشتخرہ،پولیس کے ہاتھوں قیمتی موبائل چوری کرنیوالا گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پشتخرہ پولیس نے تجارتی مراکز پر خریداروں اور دکانداروں سے قیمتی موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتا ر کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق اندرون شہر کے علاقہ شیخ آباد سے ہے جودیگر ساتھیوں کے ہمراہ بورڈ بازار اور اطراف میں دوکانداروں اور شہریوں سے قیمتی موبائل فون چوری کرنے میں ملوث ہے، ملزم مسروقہ موبائل فونز مقامی موبائل مارکیٹ میں اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا جس کی نشاندہی پر مقامی دکاندار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عمار ولد ملک جان نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو موبائل فون چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیایس ایچ او تھانہ پشتخرہ ظفر خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ریاض ولد شیر خان کو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار ملزم ساتھیوں کے ہمراہ بورڈ بازار اور اطراف میں دکانداروں اور شہریوں سے قیمتی موبائل فون چوری کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم مسروقہ موبائل فونز مقامی موبائل مارکیٹ میں اونے پونے داموں فروخت کرتا تھا جس کی نشاندہی پر مقامی دکاندار کو بھی شامل تفتیش کر لیاگیا ہے، ملزم سے مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -