سیاسی عدم استحکام سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے، عبدالغفار

سیاسی عدم استحکام سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے، عبدالغفار

  

لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور ہیجان کی کیفیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حالات میں معیشت کسی طرح بھی گروتھ نہیں کر سکتی،ایسے حالات میں تو چھوٹے تاجر سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں تو بڑے اوربیرونی سرمایہ کار کیوں رسک لیں گے۔

،ہیجان کی کیفیت کے خاتمے کے لئے تمام جماعتوں کو مثبت پیشرفت کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس ایڈوائرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مایوسی نے ڈیڑے ڈال رکھے تھے اوپر سے سیاسی عدم استحکام سے حالات مزید تشویشناک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی طو رپر دیکھا جائے تو معیشت کی گروتھ ایک سطح پر منجمد ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ ملک میں سیاسی کشمکش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے سنجیدہ سیاستدان اس نازک صورتحال میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور حالات میں سلجھاؤ لانے کے لئے رابطے کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال بر قرار رہی تو آنے والا بجٹ لوگوں کے لئے بہت سی مشکلات لائے گا۔ 

مزید :

کامرس -