آمرانہ پالیسیوں سے پی ٹی آئی میں بغاوت، علی حیدر گیلانی

آمرانہ پالیسیوں سے پی ٹی آئی میں بغاوت، علی حیدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان+ سپیشل رپورٹر) عدم اعتما د میں شکست کے خو ف نے نیازی اینڈ کمپنی مکمل بو کھلا چکی،گورنر را ج کی دھمکیاں وفاق کی اکائی کے خلاف سازش،اقتدا ر بچانے کے لئے حکمران ملکی سلامتی داہو پر لگانے پرتلے ہوئے ہیں، 18 ویں ترمیم صو بائی خو د مختاری کے تحفظ کی ضامن،سندہ ہا ؤ س سند ھ کے وقار کی علامت، طاقت کا(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 استعمال ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی کو شش ہو گی، سلیکٹڈ عمران نیازی ملک کو شاہانہ اندا ز میں چلانا چاہتے ہیں، آمرانہ پالیسیوں کے باعث تحریک انصاف کو اندرونی بغاوت کا سامنا کرنا پڑا،صو بائی خو د مختاری کا ہر حال تحفظ کریں گے،آئین کی خلاف ورزییپلزپارٹی قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،ان خیالا ت کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب ”گیلانی ہاؤ س“ میں پیپلز پارٹی کے صو بائی راہنماء ٹکٹ ہو لڈرPP204ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ، مہررمضان چندا سے ملاقات کے دوران میں کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اصو لوں اورآئین کی سیاست کی ہے کبھی نو ٹوں اورلو ٹوں کی سیاست نہیں کی، عدم اعتما د پر تحریک ابنصاف میں بغاوت فطری ہے جو کہ عمران خان نیازی کی آمرانہ سو چ اورانکی پارٹی اراکین پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدم اعتما د پر تحریک انساف کے باغی اراکین کی رضاکارانہ آمد کو اغواء قرار نہیں دیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بغاوت انکا اندرونی معاملہ ہے پیپلز پارٹی پر نو ٹوں کی سیاست کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،انہوں نے کہا کہ اپو زیشن نے اپنے اراکین ظاہر کر دئیے ہیں اگر حکومت اب بھی عددی برتری کا دعوی کرتی ہے تو اسمبلی میں اپنی قوت ظاہر کر ے، انہوں نے کہا کہ عدم اعتما دکامیاب ہوتی دیکھ کر نیازی اینڈ کمپنی بر ی طرح بو کھلا چکی ہے اوراقتدار جاتا دیکھ کر سند ھ پر چڑھائی کا خواب دیکھ رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکمران سندہ پر طالع آزمائی سے با ز رہیں طاقت کے استعمال سمیت کسی بھی”حرکت“کا منہ توڑجواب دیا جائیگا۔   
علی حیدر گیلانی