رمضان المبارک سے قبل مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ خطرناک، عباس رضا

رمضان المبارک سے قبل مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ خطرناک، عباس رضا

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)سابق صدر بہاولپور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے رمضان المبارک سے قبل بیسن،چاول سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

میں اضافے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک کی آمدسے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بیسن اور چاول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیاہے، بیسن کی قیمت 160 روپے سے بڑھا کر 190 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جبکہ چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک طرف رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دوسری طرف مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے جوسمجھ سے بالاترہے، حکومت ایک طرف سے ریلیف پیکیج دیتی ہے جبکہ دوسر ی طرف سے قیمتوں میں اضافہ کرکے حساب برابر کرکے عوام کوبیوقوف بنارہی ہے۔ عوام کے استعمال کی بنیادی اشیاء جن میں آٹا،گھی،چینی اور اشیائے صرف شامل ہیں وہ عوام کی پہنچ سے بہت دورہوچکی ہیں، مرغی کی قیمتوں کوبھی پرلگ چکے ہیں، ایک غریب آدمی جو کبھی کبھار مرغی کا گوشت کھا لیا کرتا تھا مگر تبدیلی سرکار کے تباہی والے دور ِحکومت میں وہی مرغی کا گوشت اب 400روپے کلو کے قریب پہنچ گیا ہے۔ شیخ عباس رضا نے مطالبہ کیاکہ رمضان سے قبل عوام کوسستی اشیاء کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں جبکہ حقیقی معنوں میں ریلیف عوام تک پہنچایاجائے۔قیمتوں میں لفظوں کا ہیرپھیرکرکے عوام کے ساتھ فراڈبازی کوبندکیاجائے۔ 

عباس رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -