لیاقت علی چٹھہ کا راجن پور کا دورہ،ہسپتال، مرکز مال کامعائنہ

  لیاقت علی چٹھہ کا راجن پور کا دورہ،ہسپتال، مرکز مال کامعائنہ

  

ڈیرہ غازیان،راجن پور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے راجن پور کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تعلیمی اداروں،مراکز صحت،دیہی مرکز مال سمیت ضلعی صدر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 چٹھہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی عوام کو صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ضلعی صدر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وراڈ،میڈیسن سٹور،ڈائیلاسز سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔قبل ازیں کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاضل پور میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ریوینو اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ ریونیو کا باقی رہ جانے والا تمام ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کیا جائے۔لوگوں کو ریونیو خدمات میں بار بار چکر لگانے کی اب ضرورت نہیں ہے۔عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر ممکن بنائی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں سستی بالکل نہ کی جائے۔دیہی مراکز صحت میں ریونیو کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ہمارا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان لگائی گئی کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال،تحصیل دار راجن پور محمد اصغر سمیت ریونیو سٹاف موجود تھے۔ کمشنرنے کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنے، تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔انہوں نے ہر درخواست پر پیشرفت رپورٹ کیلئے ٹائم لائن دیں۔انہوں نے کہا کہ ہر درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے راجن پور کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تعلیمی اداروں،مراکز صحت،دیہی مرکز مال سمیت ضلعی صدر ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی عوام کو صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ضلعی صدر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وراڈ،میڈیسن سٹور،ڈائیلاسز سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔قبل ازیں کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاضل پور میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا بھی لگایا۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ریوینو اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ ریونیو کا باقی رہ جانے والا تمام ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کیا جائے۔لوگوں کو ریونیو خدمات میں بار بار چکر لگانے کی اب ضرورت نہیں ہے۔عوام کو سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر ممکن بنائی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں سستی بالکل نہ کی جائے۔دیہی مراکز صحت میں ریونیو کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ہمارا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان لگائی گئی کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال،تحصیل دار راجن پور محمد اصغر سمیت ریونیو سٹاف موجود تھے۔ کمشنرنے کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنے، تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔انہوں نے ہر درخواست پر پیشرفت رپورٹ کیلئے ٹائم لائن دیں۔انہوں نے کہا کہ ہر درخواست گزار کو پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -