ملتان، کالم نگار ناصر بشیر کی بیوہ بہن کے گھر چوری

  ملتان، کالم نگار ناصر بشیر کی بیوہ بہن کے گھر چوری

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)ممتاز کالم نگار اور شاعر پروفیسر ناصر بشیر کی بیوہ بہن کے گھر واقع خوشحال کالونی(تھانہ نیو ملتان) سے نامعلوم چور ہزاروں روپے کی نقدی پرائز بانڈ قیمتی لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور سونے کے زیورات چرا کرلے گئے تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او نے درخواست دینے کے باوجود واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا  ون فائیو پولیس وقوعہ دیکھ(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

 کر چلی گئی  ناصرہ حنیف سانس کے مرض میں مبتلا اپنے بڑے بیٹے کو طیب اردگان ہسپتال میں داخل کرانے کے بعد اپنے والد کے گھر رہ گئی صبح جب گھر آئی تو مرکزی اور اندرونی دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے نامعلوم چور گھر سے قیمتی شے لے اڑے تھے ناصرہ حنیف کے چھوٹے بیٹے طلال نے تھانہ نیو ملتان کے دو تین چکر لگائے لیکن ایف آئی آر درج نہیں کی گئی کالم نگار اور شاعر پروفیسر ناصر بشیر نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیوہ بہن  کا تمام مسروقہ سامان برآمد کرایا جائے۔

واردات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -