الیکشن کمیشن متحرک،نوجوانوں اور طلباء کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمینارز شروع

  الیکشن کمیشن متحرک،نوجوانوں اور طلباء کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمینارز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوجوانوں اور طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں سیمینارز کا آغاز کیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ صادق گرلز کالج ویمن(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
 یونیورسٹی بہاول پور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان قراۃالعین، ریجنل الیکشن کمشنر بہاول پور میاں محمد شاہد،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاول پور ابرار احمد جتوئی، الیکشن کمیشن آفیسر بہاول پورسرفراز حبیب اور طالبات نے شرکت کی۔سیمینار کا مقصد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے انتخابی عمل سے متعلق خواتین اور نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ خواتین بھی بھرپور انداز سے انتخابی عمل میں شرکت کرسکیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام تر صنفی،جنسی اور سماجی امتیاز پر مبنی رویوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے برابری کی بنیاد پر تمام طبقات کو یکساں انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لئے عزم مصمم کے ساتھ کوشاں ہے۔نوجوانوں کی انتخابی عمل میں مکمل شرکت سے ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ قومی شناختی کارڈ کا اجراء ووٹ کی پہلی سیڑھی ہے۔ سٹوڈنٹ اور شہری اپنے ووٹ کا اندارج کرواکر انتخابی عمل میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔
شروع