مختلف شہروں میں حادثے،3جاں بحق، شہری کی خودکشی

  مختلف شہروں میں حادثے،3جاں بحق، شہری کی خودکشی

  

احمدپورشرقیہ، گگو منڈی،میاں چنوں، محسن وال، وہاڑی (بیورو رپورٹ،سٹی رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) محلہ پٹواریاں کے رہائشی   حاجی اعجاز الیکٹریشن کا بیٹا اور حاجی محمد بلال بلوچ کابھتیجا محمد معاذ بلوچ گزشتہ روز میلہ چنن پیر دیکھنے گیا۔ واپسی پر اس کا(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

 موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی ٹرالی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجہ میں محمد معاذ بلو چ مو قع پر جاں بحق ہوگیا۔ اس کی نما زجنازہ تبلیغی مرکز میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بستی محمد پورہ کا رہائشی منظور احمد جٹ ڈرائیور شام چھ بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار جملیرا روڈ بند موڑ کے قریب جا رہا تھا کہ نا معلوم کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں منظور احمد جٹ سڑک پر گر گیا اور تیز رفتار کار اس کے اوپر سے گزر گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا متوفی کو گگو منڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ملتان روڈ شیک گودام کے سامنے 44ڈبلیو کا رہائشی 22سالہ محمد عامر نامی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنی پچاس سالہ والدہ شہناز کے ہمراہ ملتان روڈ پر جا رہا تھا کہ بنی شیل گندم گودام کے قریب  بس کے نیچے آگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122وہاڑی کے جوانوں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے چیک کیا تو نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا  اور شہناز بی بی جس کی دونوں ٹانگیں حادثہ میں کچلی گئیں. عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کے اوپر سے گزر گئی اور بس ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہوگیا.ریسکیو نے خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کردیا جہاں علاج جاری ہے میاں چنوں کے نواحی گاوں 92 پندرہ ایل کی بستی بابا گودڑ شاہ میں خودکشی کا واقع میں 40 سالہ محمد یاسین نے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی،اہل علاقہ نے 15 پر کال کی تو پولیس تھانہ صدر چوکی جنڈیالی بنگلہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری سمیت جائے وقع پر پہنچ گئے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفشیش جاری ہے،محمد یاسین کی فیملی اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کے یاسین کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -