ادھار سکیمز کے پس پردہ فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو  4 سال قید بامشقت

   ادھار سکیمز کے پس پردہ فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو  4 سال قید بامشقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  رپورٹر )احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے ادھار سکیمز کے پس پردہ فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو سزا سنادی۔ ملزمان انجم اور عبدالستار کو 4 سال قید(بقیہ نمبر55صفحہ6پر)
 بامشقت سنائی گئی۔ملزمان نے 2012 -13 کے دوران لوگوں سے ایڈوانس کی مد میں بڑا فراڈ کیا۔ تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو ملتان کو فراڈ ریفرنس میں بڑی کامیابی مل گئی، چھ سال پرانے ریفرنس میں دو ملزمان کو سزا دلوا دی، نیب عدالت نے دو ملزمان انجم اور عبدالستار کو 4 سال قید بامشقت سنائی،ملزمان نے فالکن ٹریڈرز بہاولنگر میں کمپنی بناکر دھوکہ دہی کی، ملزمان کے خلاف ریفرنس نمبر 45M/16 درج ہوا تھا۔ عدالت نے ملزم سجاد عرف فیاض کو شک کی بنیاد پر بری کردیا، ملزمان کے خلاف تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔