سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز مگسی کا تونسہ، ڈیرہ کا دورہ

  سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز مگسی کا تونسہ، ڈیرہ کا دورہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، ماہی پروری و جنگلی حیات جنوبی پنجاب سرفراز مگسی نے تونسہ شریف اور ڈی جی خان کا دورہ کیا۔انہوں نے تونسہ شریف میں قائم کیمپ آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

سیکرٹری جنگلات نے ڈی جی خان کینال کے ساتھ قائم نرسری اور ٹن بلین ٹری سونامی کے تحت کی گئی شجرکاری کا  معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے جسے جنگلات میں اضافہ کرکے روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں پودوں میں اضافہ کیا جائے اور  پودوں کی مقامی ورائٹی کو فروغ دیا جائے۔ سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ شجرکاری مہم میں  عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -