چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا وہاڑی،میلسی کا دورہ، ملاقاتیں 

      چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا وہاڑی،میلسی کا دورہ، ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس محمدامیربھٹی نے کہا ہے کہ جج کے اچھے فیصلہ اور ججمنٹ کا کریڈٹ وکلا کو جاتا ہے وکیل تیاری کرکے عدالت میں پیش ہوں تاکہ بروقت فیصلے ہوں مل کر ہڑتال کلچر کو ختم کرنا ہوگا وکیل اور جج(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 اپنی حد میں کام کریں تو یہ ولی اللہ کا منصب ہے،ہم وکلا کالونی کے لیے ہر ممکن کوشش کررھے ہیں اور پیر مسعود چشتی اور سید جعفر طیار بخاری سے مزید درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں دلچسپی لیں ہماری پوری کوشش ھے کہ وہاڑی اور خانیوال کے لیے بینکنگ کورٹ کو منظور کروائیں اور یہاں کنزیومر کورٹس کے لیے بھی کوشش کریں گے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ وہاڑی کے دوران ڈسٹرکٹ بار میں بار کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کے انسپکشن جج مسٹرجسٹس سردار احمد نعیم، چیئرمین ایگزیکٹو باڈی پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری، ممبر پنجاب بار را شیراز رضا، ندیم تارڑ، رانا طفیل نون، جنرل سیکرٹری ہاء کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ارشد بھٹی، سابق صدر بار وہاڑی تاج بھٹی ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عتیق الرحمان، ڈی سی وہاڑی خضر افضال چوھدری، ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز، صدر بار وہاڑی بابر دوگل، جنرل سیکرٹری بار رانا ریاست علی اور سینکڑوں وکلاموجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری شناخت وہاڑی ہے یہی سے میں وکالت کا سفر شروع کیا چیمبرز کو ڈبل سٹوری کرکے چیمبرز کی کمی کے مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے قبل ازیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی وہاڑی بار میں تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پہنچے توڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے صدر بابر دوگل اور جنرل سیکرٹری رانا ریاست علی نے چیف جسٹس کا شاندار استقبال کیا چیف جسٹس نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر و ترقی کے لئے صدر بار بابر منظور دوگل کو5 لاکھ کا چیک اور کتابیں بار لائبریری کے لئے دی۔وہاڑی آمد سے قبل چیف جسٹس نے میلسی بار کا بھی  دورہ کیا اور ریکارڈ روم کے بارے میں وکلا کو گاہ کیا،چیف جسٹس نیڈسٹرکٹ کورٹس وہاڑی کے گرانڈ میں پودا لگایا اور جوڈیشل ججوں سے ملاقات کی چیف جسٹس مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے  قریبی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جم خانہ گئے اور پودا لگایا

میلسی (نامہ نگار)بار اور بینچ کے تعلقات ہوں تو انصاف ہو تا نظر آتا ہے اور یہی وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس ہائی کو رٹ لاہور محمد امیر بھٹی نے میلسی بار کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف بر داری سے کیا انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کا(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 مضبوط رشتہ ہے جو علیحدہ نہیں ہو سکتا اسے مزید پیار محبت عز ت و احترام میں بدل دیا جا ئے تو شاندار رزلٹ آئیں گے انہیں ایک دوسرے کے لیے خوبصورت جذبات رکھنا چاہیں جس سے اللہ تعالی خوش ہو تا ہے میلسی میں بار اور بنچ کے مثالی تعلقات پر انھیں مبارکباد پیش کر تے ہیں میلسی کے لیے چار سیشن کو رٹس کی عمارتیں،بخشی خانہ،ججز کی رہائشگاہیں منظور ہو چکی ہیں اور فنڈز بھی ریلیز ہو گئے ہیں اس کے علاوہ آن لائن سسٹم کی سہولت بھی دے دی گئی ہے جس سے وکلا اور سائل مستفید ہو ں گے اور آئندہ الیکشن بھی بائیو میٹرک ہو گا انہوں نے میلسی بار کے لیے بکس کا تحفہ اور 5لاکھ روپے فنڈز کا چیک بھی دیا جبکہ پرا سکیوشن برانچ کی عمارت اور پارکنگ کا مسئلہ بھی حل کر نے کی ہدایت کی تقریب میں میزبان میلسی بار کے صدر سید شبیر حسین کاظمی،جنرل سیکرٹری چوہدری ممتاز حسین نے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں میلسی بار کے مسائل سے آگاہ کیا اس مو قع پر ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی چوہدری عتیق الرحمان،پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین پنجاب بار کو نسل سید جعفر طیار بخاری ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا تقریب میں ججز صاحبان محمد زبیر چغتائی،طاہرخلیل،حافظ محمد یو سف،فیصل جمیل،ثاقب فاروق،طاہر حبیب،محمد عدنان گوندل،فیض الحسن بخاری،ملک رستم علی،محمد مصطفی،محمد حسین،عثمان نذیر میلسی بار کے عہدیدار وں میاں احسن منظور،تحسین حسین بخاری،سید ضیغم عباس،ذیشان بھائی،ممبران مجلس عاملہ،چوہدری شاہد ندیم،لیاقت علی،شہزاد حسین اعوان،محمد اسحاق پنہ،محمد افضل وریا،ریاست علی بھٹی،محمد افضل چوہدری،چوہدری ادریس گجر،میاں اکرم شاد،ایگزیکٹوممبر عبدالغفار خان کھچی،سینئر وکیل را شیراز رضا،ڈپٹی کمشنر خضر افضال،ڈی پی او محمد طارق عزیز،کو چیف جسٹس نے شیلڈز پیش کیں قیصر ممتاز خیرپوری نے چیف جسٹس کو قرآن پاک کا نسخہ گفٹ دیا تقریب میں چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے بار کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفی سیہڑ،چو ہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ،مہر ظفر اقبال احمد،مہر اجمل حسین ایڈووکیٹ کے علا وہ وکلا کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
خطاب