تبدیلی نعرے خیالی پلاؤ اور جھوٹ کا پلندہ، مخدوم احمد محمود

  تبدیلی نعرے خیالی پلاؤ اور جھوٹ کا پلندہ، مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید ا حمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، کو آرڈینیٹر جنوبی پنجاب  پی پی عبدالقادر شاھین، نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلا ول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ رنگ لے آیا۔ موجودہ حکومت کے ایم این ایز بلا ول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر آئین اور قانون  کے مطابق تحریک عدم اعتماد لے آئے ہیں یہ عدم اعتما د کامیاب ہو کر رہیگی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا۔ کہ میں سائیکل پر وزیر اعظم ہاؤس جاں گا۔ گورنر(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 ہاس اور دیگر عمارتیں، نیلا م  کرکے یونیورسٹی بناں گا۔ آٹا، چینی، چاول، دالیں، گوشت، پیٹرو ل اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا سستی کروں گا۔ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دوں گا۔ پچاس لاکھ گھر بناں گا۔ یہ سب کا سب خیالی پلا اور جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔  اب خان کہتا ہے کہ مجھے وقت دو تاکہ میں ملک ک خاطر کچھ کرسکوں۔ ساڑھے تین سال میں گھی 145سے 450تک بڑھ گیا ہے ڈالر کی قیمت، پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے علا وہ تمام اشیا کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔
احمد محموڈ